ہفتہ 19 ستمبر 2026 - 14:57
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تحت علماء و طلاب کے لیے سود سے پاک معیشت کے عنوان سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ

حوزہ/اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جامعہ المصطفٰی العالمیہ شعبۂ کراچی پاکستان سے منسلک علماء اور فارغ التحصیلان کے لیے دو روزہ تربیتی کورس کا اہتمام کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جامعہ المصطفٰی العالمیہ شعبۂ کراچی پاکستان سے منسلک علماء اور فارغ التحصیلان کے لیے دو روزہ تربیتی کورس کا اہتمام کیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تحت علماء و طلاب کے لیے سود سے پاک معیشت کے عنوان سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ

یہ کورس اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی اس پالیسی کا ایک تسلسل ہے؛ جس کے تحت جلد پاکستان کے معاشی نظام کو سود سے پاک کیا جائے گا اور جس میں تمام مسالک کے علماء کی نمائندگی ہوگی۔

اس تربیتی کورس کے لیکچرار سید جواد رضوی تھے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تحت علماء و طلاب کے لیے سود سے پاک معیشت کے عنوان سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ

عالمی لیول پر اسلامی اقتصاد پر گراں قدر کاموں کے باوجود پاکستان میں مکتبِ تشیع کی اس طرف توجہ نہ ہونے کے برابر تھی، لیکن بہرحال کسی کام کو شروع کرنے کے لیے کبھی دیر نہیں ہوتی؛ لہٰذا تمام دینی مدارس کو بھی اس طرف توجہ کرنی چاہیے۔

زہراء اکیڈمی کے سربراہ علامہ شیخ شبیر حسن میثمی نے نیز اس تقریب میں خصوصی شرکت کی اور اس حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تحت علماء و طلاب کے لیے سود سے پاک معیشت کے عنوان سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ

انہوں نے اختتامی خطاب کرنے کے ساتھ ساتھ شرکت کنندگان میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے۔

اس موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے عہدیداران اور دوسرے دن کے ٹرینر مفتی اویس نعیم بھی ہمراہ تھے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تحت علماء و طلاب کے لیے سود سے پاک معیشت کے عنوان سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha